مودی کرپشن کا جو اسکول چلا رہے ہیں، انڈیا اتحاد اس پر تالا لگا دے گا! راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی ملک میں 'کرپشن کا اسکول' چلا رہے ہیں، جہاں وہ 'کرپشن سائنس' کے موضوع کے تحت 'چندے کا دھندہ' سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، "جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، 'بیل اورجیل' کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔


راہل گاندھی نے کہا، ’’بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس 'کریش کورس' کو لازمی کر دیا ہے، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول پر تالا لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔