ہفت چنار سے جہانگیر چوک تک کے روڈ کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ‘ رکھا جائے گا

سری نگر میں ان 2 چوکوں کے بیچ آنجہانی مکھن لال بندرو کی میڈیکل شاپ ’بندرو میڈیکیٹ‘ واقع ہے۔ مکھن لال بندرو کو منگل کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے اپنی دکان کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا۔

بندرو میڈیکیٹ، تصویر یو این آئی
بندرو میڈیکیٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید عظیم متو نے کہا ہے کہ ہفت چنار چوک سے جہانگیر چوک تک کے روڈ کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ‘ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایس ایم سی کے جنرل کونسل میں ایک قرار داد پیش کی جائے گی۔

بتا دیں کہ سری نگر میں ان ہی دو چوکوں کے بیچ آنجہانی مکھن لال بندرو کا میڈیکل شاپ ’بندرو میڈیکیٹ‘ واقع ہے۔ مکھن لال بندرو کو منگل کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے اپنی دکان کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا۔


جنید عظیم متو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’سماج کے تئیں خدمات کے پیش نظر ہفت چنار چوک سے جہانگیر چوک تک کے روڈ (جہاں بندرو میڈیکیٹ واقع ہے) کا نام ’شہید مکھن لال بندرو روڈ‘ رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایس ایم سی کے جنرل کونسل میں باقاعدہ طو پر ایک قرار داد پیش کی جائے گی‘۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔