لگاتار دوسرے ماہ دودھ کی قیمت میں ہوا اضافہ، اب 2 روپے فی لیٹر مزید مہنگا ملے گا مدر ڈیری کا دودھ

نومبر ماہ میں بھی مدر ڈیری کے ذریعہ دہلی-این سی آر میں فل کریم دودھ کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اور بھینس کے دودھ میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مدر ڈیری، تصویر آئی اے این ایس
مدر ڈیری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہنگائی کسی بھی صورت کم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ عام لوگ بے تحاشہ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں تازہ اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر ڈیری کا دودھ منگل کے روز سے مزید دو روپے فی لیٹر مہنگا ملے گا۔ اس تعلق سے مدر ڈیری کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ اور ٹوکن والے دودھ کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی گائے اور ٹوکن والے دودھ پہلی والی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ہی مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ یعنی لگاتار دوسرے ماہ کمپنی کے ذریعہ دودھ کو مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نومبر ماہ میں مدر ڈیری کے ذریعہ دہلی-این سی آر میں فل کریم دودھ کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اور بھینس کے دودھ میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ اس سال اب تک مدر ڈیری نے مجموعی طور پر 5 مرتبہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ لگاتار دودھ کی قیمتوں میں ہو رہے اضافہ سے غریب طبقات کا بجٹ ہی گڑبڑا گیا ہے۔ مدر ڈیری دہلی-این سی آر میں 30 لاکھ لیٹر روزانہ دودھ کی سپلائی کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔