ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 183.26 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 183 کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار 673 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

کوررونا ویکسین، تصویر یو این آئی
کوررونا ویکسین، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 183.26 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 183 کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار 673 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے ایک ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 15 ہزار 859 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 567 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ملک میں چار کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار 829 افراد جان لیوا وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 32 ہزار 389 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78 کروڑ 73 لاکھ 55 ہزار 354 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔