جن دھن کھاتوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز، وزیر اعظم مودی کا اظہار مسرت

وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن کھاتوں کے 50 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرنے کی اہم کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جن دھن کھاتوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی

<div class="paragraphs"><p>جن دھن کھاتہ</p></div>

جن دھن کھاتہ

user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن کھاتوں کے 50 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرنے کی اہم کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جن دھن کھاتوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ اس پر وزیر اعظم مودی نے آج کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ کھاتے ہماری ناری شکتی کے ہیں۔

پی آئی بی انڈیا کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا ’’یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ان میں سےنصف سے زیادہ کھاتے ہماری ناری شکتی کے ہیں۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں 67 فیصد اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ، ہم اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ مالی شمولیت کے فوائد ہمارے ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔