ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 146.70 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 لاکھ 27 ہزار 797 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 99 لاکھ سے زیادہ کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 146.70 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 لاکھ 27 ہزار 797 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ 18 ہزار 464 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 37379 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.49 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی 23 ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے 1892 افراد متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 568، دہلی میں 382 اور کیرالہ میں 185 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 766 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں۔


وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 11007 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 43 لاکھ چھ ہزار 414 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں، یہ شرح 98.13 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 54 ہزار 302 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 68 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 595 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔