آج ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو رکھا جائے گا پہلا روزہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی اور امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے ذریعہ آج ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نہ دیکھے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چاند دیکھنے کی فائل تصویر</p></div>

چاند دیکھنے کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

آج یعنی 22 مارچ کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم اداروں کے ذمہ داران نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا، لیکن کسی بھی جگہ سے دیدار کی خبر سامنے نہیں آئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جامع مسجد دہلی نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’بدھ کو ماہِ رمضان المبارک کا چاند ملک کے کسی حصے میں نظر نہیں آیا۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 24 مارچ 2023، جمعہ کے روز ہے۔‘‘

امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ (پھلواری شریف، پٹنہ) دفتر کے ذریعہ بھی ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نہ دیکھے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔ جاری بیان میں ادارہ نے لکھا ہے کہ ’’حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29 شعبان 1444ھ مطابق 22 مارچ 2023 روز بدھ کو پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے 30 شعبان کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ 24 مارچ 2023 روز جمعہ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی، تمام مسلمان روزہ رکھنے کا اہتمام کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔