پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کورونا تدابیر کی پاسداری کے ساتھ 19 جولائی سے شروع، 13 اگست تک چلے گا

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے شروع ہو کر 13 اگست تک چلے گا لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس کی اطلاع دی

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے شروع ہو کر 13 اگست تک چلے گا لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کا چھٹا اجلاس 19 جولائی پیر سے شروع ہوگا اور سرکاری کام کاج نمٹانے کے بعد 13 اگست کو ختم ہوگا۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے بھی کہا کہ راجیہ سبھا کا 254واں اجلاس 19 جولائی سے شروع ہوکر 13 اگست تک چلے گا۔ مانسون اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں 19 میٹنگیں ہوں گی۔

عہدیداران نے بتایا کہ مانسون اجلاس کا انعقاد کورونا سے متعلق رہنما ہدیات کی پاسداری کرتے ہوئے ہوگا اور سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس بیکوقت منعقد ہوں گے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لوک سبھا میں 444 اور راجیہ سبھا میں 218 ارکان کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔