موسم کا حال: محکمہ موسمیات نے دہلی-لکھنؤ سمیت کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے

دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر
دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں موسم مزاج بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ شمالی ہندوستان میں بارش اور آندھی کی وجہ سے گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے دو دنوں تک 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس علاوہ میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق، دو دن کے بعد بارش کی سرگرمیوں میں کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 3 مئی کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمیاں بھی دیکھی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں بارش کی سرگرمیاں 7 مئی تک جاری رہ سکتی ہیں۔ دوسری طرف دہلی میں 8 مئی سے آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔


اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں آج لکھنؤ میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لکھنؤ میں بارش کی سرگرمیاں 4 مئی تک جاری رہ سکتی ہیں۔ غازی آباد کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ غازی آباد میں آج ایک یا دو بار گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج مغربی ہمالیہ پر دور دراز مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ مغربی ہمالیہ کے بالائی علاقوں اور سکم اور اروناچل پردیش کے علاقوں میں بھی برف باری کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ اور اندرونی کرناٹک کے کچھ حصوں میں درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔


اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، جنوبی اوڈیشہ کے کچھ حصوں، آندھرا پردیش، لکشدیپ اور جزائر انڈمان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی اتر پردیش، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، مراٹھواڑہ، وسطی مہاراشٹر اور بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور گجرات میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */