حکومت نے ایئرلائنز کو کرایہ طے کرنے کی مکمل آزادی دی

مرکزی حکومت نے ہوائی کرایوں پر لاگو اوپری حد کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ایوی ایشن سروس کمپنیاں گھریلو روٹس پر کرایہ طے کرنے کے لئے مکمل طور پر آزاد ہوں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ہوائی کرایوں پر لاگو اوپری حد کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ایوی ایشن سروس کمپنیاں گھریلو روٹس پر کرایہ طے کرنے کے لئے مکمل طور پر آزاد ہوں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق 31 اگست 2022 سے ہوگا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے بدھ کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا کہ اس نے کووڈ کے دوران 21 مئی 2020 کو لاگو ہونے والے کرایہ کی بالائی حد سے متعلق 21 مئی 2020 کے حکم کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 31 اگست سے ہوگا۔


شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ کرایوں پر اوپری حد ہٹانے کا یہ فیصلہ پرواز خدمات کی طلب کی صورتحال اور ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔