الیکشن کمیشن کی آج یوپی کے چیف سکریٹری کے ساتھ میٹنگ، انتخابی ریلیوں پر ہوگا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت والا الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی وفد اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آج ریاست کے چیف سکریٹری کےساتھ فیصلہ کن دور کی جائزہ میٹنگ کرے گا

الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت والا الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی وفد اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آج ریاست کے چیف سکریٹری کےساتھ فیصلہ کن دور کی جائزہ میٹنگ کرے گا۔

اس بارے میں دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق کمیشن کا وفد اترپردیش میں الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف فریقوں کے ساتھ میراتھن میٹنگوں کے بعد جمعرات کو ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرےگا۔ اس سے پہلے منگل کو کمیشن کے 13 رکنی وفد نے تین روزہ جائزہ دورے میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف جانچ ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

جبکہ بدھ کو اترپردیش کے سبھی دس بلاکس کے کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے علاوہ سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے ضلع سطح پر انتخابی ریلیوں کی رپورٹ لی۔


واضح رہے کہ کمیشن ،الکشن کے عمل سے جڑے سبھی فریقوں سے ملے انپٹ کی بنیاد پر جمعرات کو چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ بدھ کو ہی مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کئے گئے ریاست کے نئے چیف سکریٹری درگاشنکر مشرا جمعرات کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اس اہم میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق میٹنگ کے بعد دوپہر 12 بجے چندرا پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اس میں پچھلے تین دنوں سے جاری انتخابی جائزہ کے نتیجوں پر غور و خوض ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔