ڈبل انجن والی حکومت نے صحت کے نظام کو ڈبل بیمار کر دیا! ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کانپور میں 14 بچوں کو انفیکٹیڈ خون چڑھانے کے واقعہ کو سنگین لاپرواہی اور شرمناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت نے نظام کو ڈبل بیمار بنا دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتر پردیش کے کانپور میں 14 بچوں کو انفیکٹیڈ خون چڑھانے کے واقعہ کو سنگین لاپرواہی اور شرمناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے نظام کو ڈبل بیمار بنادیا ہے۔

بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’ڈبل انجن والی حکومت نے ہمارے صحت کے نظام کو ڈبل بیمار کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’ یوپی کے کانپور میں ایک سرکاری اسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا 14 بچوں کو انفیکشن شدہ خون چڑھادیا گیا، جس کی وجہ سے ان بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی، سی جیسی سنگین بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں۔‘‘


انہوں نے کہا کہ یہ سنگین غفلت شرمناک ہے۔ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ کل مودی جی ہمیں 10 عزائم لینے کی بڑی بڑی باتیں سکھا رہے تھے، کیا انہوں نے کبھی اپنی بی جے پی حکومتوں کا رتی بھر بھی احتساب کیا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔