اعظم خان کی عرضی پر آج سنایا جائے گا فیصلہ، سپریم کورٹ نے دی تھی سماعت مکمل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج، رام پور، اتر پردیش کو ہدایت دی کہ وہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں اور اپنا فیصلہ سنائیں

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج، رام پور، اتر پردیش کو ہدایت دی کہ وہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں اور اپنا فیصلہ سنائیں۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس جے بی پادری نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ رام پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے نوٹیفکیشن کو 11 نومبر تک یا ایڈیشنل سیشن جج، رام پور کی ہدایت تک ملتوی کرے۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم سال 2019 میں نفرت پھیلانے کے مجرم اعظم خان کی درخواست پر دیا تھا۔ سیشن جج نے 3 سال کی سزا پانے والے اعظم خان کی اپیل کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ اس دوران ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے علاقے میں ضمنی انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اعظم خان نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔


سابق ایم پی اعظم خان کو 27 اکتوبر 2022 کو 2019 میں نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اگلے دن 28 اکتوبر کو اتر پردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ اعظم خان قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔