ملک کو مودی اور بی جے پی کی ضرورت، جنسی ہراسانی کے ملزم برج بھوشن کا بیان

طویل عرصے سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کر رہے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی سخت ضرورت ہے!

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اجین: طویل عرصے سے تنازعات میں گھرے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع مہاکال مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد کہا کہ ملک کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی بہت ضرورت ہے۔ بی جے پی ایم پی برج بھوشن پر خواتین پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں اور وہ ان دنوں مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔

برج بھوشن نے جمعرات کو اندور میں کرنی سینا کی ایک تقریب میمں شرک کی اور جمعہ کو مہاکال کے مندر میں پوجا کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، کچھ طاقتیں انہیں روکنا چاہتی ہیں، وہ اپنی کوشش کریں لیکن ملک کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی بہت ضرورت ہے۔


اجین میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور ’مہاکال لوک‘ کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ یہاں آ کر انہیں معلوم ہوا کہ کام مسلسل جاری ہے۔ تعمیراتی کام چل رہے ہیں، جس طرح ہماری پرانی وراثت اور ثقافتی شناخت بڑھ رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ملک کو وزیر اعظم مودی کی قیادت کی بہت ضرورت ہے۔

جب ایم پی سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو انہوں نے کہا ’’ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم نے بابا مہاکال کے یہاں آ کر پوجا کی اور ملک میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔ ہم بابا مہاکال کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔