ملک کو ایک ‘آتم نربھر‘ اندھیر نگری بنا دیا گیا: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کے نام پر خود انحصار بنانے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کے نام پر خود انحصار بنانے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’دیش کا ’وکاس‘ کر کے ’آتم نربھر‘ اندھیر نگری بنا دی!‘‘

انہوں نے بے روزگاری کے سلسلے میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں بے روزگاری 2.4 فیصد بڑھ کر 19.3 فیصد ہو گئی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2020 کے درمیان شہری علاقوں کے لئے بیروزگاری کی شرح 10.3 فیصد رہی۔ وہیں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران یہ 7.9 فیصد تھی۔


راہل گاندھی نے اس سے پہلے گنیش چترتھی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہمارے ملک کی ترقی کی راہ کی ہر رکاوٹ دور ہو!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔