مرکزی حکومت نے پروویڈنٹ فنڈ کوریج کے لیے تنخواہ کی حد 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا کیا اعلان

مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے مطابق اس فیصلہ سے ملازمین کو بہتر سماجی سیکورٹی اور معاشی استحکام حاصل ہوگا۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ اس تبدیلی پر ہر سال تقریباً 11339 کروڑ روپے کا اضافی خرچ اٹھانا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

مرکزی حکومت نے ملازمین کو بڑی راحت دیتے ہوئے پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کی جانکاری آج مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے دی۔ اس فیصلہ سے زیادہ تعداد میں ملازمین پی ایف اور سماجی تحفظ کے دائرے میں آ سکیں گے۔ پی ایف کوریج کی حد بڑھانے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اب 25,000 روپے تک بنیادی تنخواہ پانے والے ملازمین کے لیے پی ایف اور پنشن (ای پی ایس) کٹوانا لازمی ہو جائے گا۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے مطابق اس فیصلہ سے ملازمین کو بہتر سماجی تحفظ اور اقتصادی استحکام ملے گا۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ اس تبدیلی پر ہر سال تقریباً 11,339 کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ سماجی تحفظ کا دائرہ بڑھنے سے ملازمین کو طویل مدت میں فائدہ ہوگا اور کمپنیوں کو بھی ملازمین کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔


آسان زبان میں سمجھیں تو اگر کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ اور ڈی اے ملا کر 25,000 روپے یا اس سے کم ہے، تو اسے ای پی ایف کے دائرے میں شامل کرنا کمپنی کے لیے ضروری ہوگا۔ وہیں، اگر کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ ڈی اے + 25,000 روپے  سے زیادہ ہے اور وہ پہلی بار ملازمت کر رہا ہے، یعنی پہلے سے ای پی ایف کا رکن نہیں ہے، تو اس کے لیے ای پی ایف میں شامل ہونا لازمی نہیں ہوگا۔ ایسے ملازم کے پاس ای پی ایف لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا۔

یہاں ایک ضروری بات سمجھنا ضروری ہے۔ ای پی ایف میں لازمی تعاون کی تنخواہ کی حد 15,000 ہی رہے گی۔ یعنی کمپنی اور ملازم کا لازمی ای پی ایف تعاون 15,000 روپے تک کی تنخواہ کے حساب سے ہی طے ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ اور ڈی اے ملا کر 20,000 ہے، تو اسے ای پی ایف میں شامل کرنا لازمی ہوگا، لیکن لازمی تعاون 15,000 کی حد تک ہی ہوگا۔


اگر کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ اور ڈی اے 30,000 ہے اور وہ پہلے سے ای پی ایف کا رکن نہیں ہے، تو نئی ملازمت میں ای پی ایف لینا اس کے لیے لازمی نہیں ہوگا۔ وہ اپنی خواہش کے مطابق ای پی ایف کا انتخاب کر سکتا ہے۔ اس لیے 25,000 روپے کی نئی حد کا بنیادی اثرای پی ایف کوریج پر ہے، جبکہ لازمی تعاون کی حد 15,000 روپے ہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔