سی بی آئی نے مہنت نریندر گری کی موت کی جانچ کی ذمہ داری سنبھالی

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے

مہنت نریندر گری کی فائل تصویر
مہنت نریندر گری کی فائل تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔

سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نےاترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔


ملک کے سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت نریندر گری کی لاش اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں پیر کو لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔ مہنت گری کی موت پر کئی سوالات اٹھ رہے تھے ۔ مختلف اہم سیاسی جماعتوں اور سماجی مذہبی تنظیموں سے وابستہ لوگوں اور رہنماؤں کی طرف سے مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔