آرمی چیف نے نوجوانوں سے ’اگنی پتھ اسکیم‘ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کورونا وباء کے سبب گزشتہ دو برسوں سے بھرتی سے محروم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں

اگنی پتھ کے خلاف احتجاج / یو این آئی
اگنی پتھ کے خلاف احتجاج / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: افواج کی تینوں سروسز میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کورونا وباء کے سبب گزشتہ دو برسوں سے بھرتی سے محروم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں۔

جنرل پانڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ سال 2022 میں ہونے والی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے عمر کی حد دو سال بڑھا کر 23 سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس حساس فیصلے سے محب وطن نوجوانوں کو موقع ملے گا جو کورونا وبا کے باعث فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔


جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج میں اگنی وروں کی بھرتی کے تفصیلی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں۔

واضح رہے کہ حکومت نے تینوں سروسز میں جوانوں کی بھرتی میں اگنی پتھ نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں بھرتی ہونے والوں کی میعاد چار سال تک رکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج میں مظاہرے اور آتش زنی کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */