تمل ناڈو میں خوفناک حادثہ، فیکٹری میں کیمیکل ٹینک ٹوٹنے سے افرا تفری

رانی پیٹ فائر بریگیڈ محکمہ کے افسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ دستہ نے دھوئیں پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا ہے، کسی بھی فیکٹری ملازم کے زخمی ہونے جانکاری نہیں ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کیمیکل فیکٹری کا کیمیکل ٹینک ٹوٹنے سے پھیلا دھواں</p></div>

کیمیکل فیکٹری کا کیمیکل ٹینک ٹوٹنے سے پھیلا دھواں

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کیمیکل فیکٹری میں کیمیکل ٹینک ٹوٹ گیا جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر دھوئیں پر قابو بھی پا لیا گیا ہے۔

رانی پیٹ فائر بریگیڈ محکمہ کے افسر نے اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے افسران نے دھوئیں پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی بھی فیکٹری ملازم کے زخمی ہونے کی جانکاری نہیں ملی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کو جانکاری دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر احتیاط کے ساتھ حالات کو قابو میں کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔