مودی بتائیں کہ آٹھ برسوں میں کیا کام کیا؟ کانگریس صدر کھڑگے کا سوال

کھڑگے نے بی جے پی پر ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے 8 سال کے دور حکومت کا حساب دینا چاہیے

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔

کھڑگے نے کہا کہ آج توڑنے والا ماحول ہے اور سچ یہ ہے کہ بی جے پی ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے، جبکہ کانگریس اپنے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کو متحد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت جوڑویاترا نکال کرملک کی یکجہتی کی بات کرتی ہے۔


انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں زبردست بے روزگاری ہے اور 30 ​​لاکھ سے زیادہ عہدے مرکزی حکومت میں خالی پؑڑے ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ وعدہ تھا کہ آٹھ سال میں 16 کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے، لیکن یہ سب جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی جمہوری حکومتیں نہیں ہیں۔ وہ بار بار جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے اور لوگوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔