تلنگانہ: محبوب آباد میں ایک خاتون کے 9 شادیاں کرنے کا انکشاف

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک خاتون کے 9 شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے کسی شوہر سے علحدگی اختیار نہیں کی بلکہ وہ آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے شادیوں پر شادیاں کر رہی تھی

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک خاتون کے 9 شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوپنا کرانتی نامی خاتون نے 9 افراد سے الگ الگ وقت میں شادیاں کیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے ان میں سے کسی سے بھی علحدگی اختیار نہیں کی بلکہ وہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے شادیوں پر شادیاں کر رہی تھی۔

اس دوران خاتون کے ایک شوہرنے اپنی بیوی کی حرکتوں کا علم ہونے پر اس سے علحدگی کی خواہش ظاہرکی جس پرشاطرخاتون نے اس کے خلاف محبوب آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اوراس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرنے لگی۔


اسی دوران خاتون کا شوہر وہاں پہنچا اور اس نے اپنی بیوی کی شادیوں کی تفصیلات تصاویر اور دستاویزات شواہد کی شکل میں پولیس کے حوالہ کئے جسے دیکھ کرپولیس بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔