تلنگانہ حکومت کا قبائلوں کو تحفہ، ایس ٹی ریزرویشن 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کے لیے ریزرویشن کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے

کے سی آر / ٹوئٹر / @trspartyonline
کے سی آر / ٹوئٹر / @trspartyonline
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر قبائلیوں کو تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کے لیے ریزرویشن کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس تعلق سے حکم نامہ جاری کر دای ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی 10 فیصد ایس ٹی آبادی کے مدنظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق یہ ریزرویشن تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں نافذ ہوگا۔

تلنگانہ کے دفتر وزیر اعلیٰ کی جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا کہ تقریباً چھ سال قبل تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے ریزرویشن کو چھ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے کا بل منظور کیا تھا اور اسے منظوری کے لیے مرکزی حکومت کو صدر کی اجازت کے لئے بھیج دیا تھا۔ ریاستی حکومت اور راؤ کی متعدد درخواستوں کے باوجود یہ بل اب تک زیر التوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔