تلنگانہ اسمبلی انتخاب: بی آر ایس نے 115 امیدواروں کی فہرست کی جاری، وزیر اعلیٰ کے سی آر 2 سیٹوں سے لڑیں گے چناؤ

بی آر ایس کے ذریعہ جاری فہرست کو دیکھا جائے تو گزشتہ بار کے مقابلے سات امیدوار بدلے گئے ہیں، خود وزیر اعلیٰ کے سی آر دو سیٹوں گجویل اور کاماریڈی سے انتخاب لڑیں گے۔

چندرشیکھر راؤ، تصویر آئی اے این ایس
چندرشیکھر راؤ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نے پیر کے روز رواں سال کے آخر تک ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) کے 115 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ تلنگانہ میں اسمبلی کی 119 سیٹیں ہیں، یعنی صرف 4 سیٹیں ایسی ہیں جس کے لیے بی آر ایس امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں ہوا۔ بی آر ایس کے ذریعہ جاری فہرست کو دیکھا جائے تو گزشتہ بار کے مقابلے سات امیدوار بدلے گئے ہیں۔ خود وزیر اعلیٰ کے سی آر دو سیٹوں گجویل اور کاماریڈی سے انتخاب لڑیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے تلنگانہ کے آئندہ اسمبلی انتخاب میں 95 سے 105 سیٹیں جیتنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ ریاستی حکومت میں وزیر اور وزیر اعلیٰ کے بیٹے کے ٹی آر سرسلا اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ ان امیدواروں کی مکمل فہرست جو بی آر ایس پارٹی کی طرف سے اسمبلی انتخاب میں کھڑے ہوں گے۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔