وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی چینی سامان کی طرح ہے: تیجسوی یادو

آ ر جے ڈی سربراہ  تیجسوی یادو نے ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیر اعظم  مودی کی گارنٹی چینی اشیاء کی طرح ہے، جو پائیدار نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو  وزیر اعظم مودی کے خلاف حملہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ کل ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی گارنٹی چینی سامان کی طرح ہے، جو پائیدار نہیں ہے۔

اورنگ آباد سے آر جے ڈی امیدوار ابھے کشواہا کے حق میں منگل کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی  یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں انتخابی مہم کے دوران اپنی گارنٹی دے رہے ہیں لیکن اس گارنٹی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  مودی کی گارنٹی چینی اشیاء کی طرح ہے، جو پائیدار نہیں ہے۔


آر جے ڈی لیڈر نے کہا، "وزیر اعظم مودی ایک کے بعد ایک گارنٹی دے رہے ہیں، لیکن اس کا جواز صرف انتخابات تک ہے۔ انتخابات ختم ہونے کے بعد ساری گارنٹی ں غائب ہو جائیں گی۔" انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو لوگوں میں صرف جھوٹ اور افواہ پھیلانے کی عادت ہے۔تیجسوی یادو اس بات کو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعطم کی گارنٹی کا کوئی مطلب  نہیں ہے اور اگر وہ گارنٹی دیں تو  وہ وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کی گارنٹی دیں کہ وہ نہیں بدلیں گے۔ وہ اس بات کی تو گارنٹی دیتے نہیں پھر ان کی گارنٹی کا کیا مطلب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔