تیجسوی یادو نے اٹھایا بڑا قدم، سرکاری رہائش کو کووڈ سنٹر میں کیا تبدیل

تیجسوی یادو نے ایک ویڈیو جاری کیاہے جس میں ایک ہال میں کچھ بیڈ اور ایک ٹیبل پر کچھ دوائیاں نظر آرہی ہیں، لیکن آکسیجن کے نام پر صرف دو سلنڈر ہی نظر آرہے ہیں۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ واقع اپنی سرکاری رہائش کو کووڈ کیئر سنٹر میں بدل دیاہے، جہاں کورونا مریضوں کو مفت سہولیات ملیں گی۔ تیجسوی یادو نے بدھ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ ’’اپنے 1 پولو روڈ واقع سرکاری رہائش پر تمام ضروری میڈیکل دواؤں، ضروری آلات اور کھانے-پینے کی مفت سہولیات سے لیس آرجے ڈی کووڈ کیئر کا قیام کر کے حسب ضابطہ اسے حکومت کے ذریعہ اپنانے کی درخواست اور سپرد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس کی توسیع کی جاسکتی ہے۔“

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ امید ہے کہ حکومت اس مثبت پہل کا خیر مقدم کر انسانی مفاد میں حسب ضابطہ اس کووڈ سینٹر کو چلائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ”اپنی رہائش پرقائم کووڈ کیئر سینٹر کے آپریشن اور آگے کی کاروائی کیلئے وزیر صحت کو خط لکھاہے۔ وزیراعلیٰ کو بھی خط کی کاپی بھیجی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے اس کے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی جاری کیاہے جس میں ایک ہال میں کچھ بیڈ اور ایک ٹیبل پر کچھ دوائیاں نظر آرہی ہیں، لیکن آکسیجن کے نام پر صرف دو سلنڈر ہی نظر آرہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔