تمل ناڈو کے وزراء کی ’سینئریٹی لسٹ‘ ہوئی جاری، تھلاپتی وجئے حکومت کی اہم پیش رفت

وزیر اعلیٰ وجئے کی جانب سے تمل ناڈو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے بعد ایک نیا سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں وزراء کی سینئریٹی کی ترتیب اور ان کے محکموں کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوسف وجئے</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے 10 مئی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ وجے کے ساتھ 9 وزراء نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا تھا۔ اس کے بعد 21 مئی کو کابینہ میں توسیع کی گئی، جس میں مزید 23 اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا۔ اگلے دن مزید 2 وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس طرح وجے کابینہ میں کل 35 وزراء شامل ہیں۔ اب ان سبھی 35 وزراء سے متعلق ایک انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے کی جانب سے تمل ناڈو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے بعد ایک نیا سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ میں وزراء کی سینئریٹی کی ترتیب اور انہیں سونپے گئے محکموں کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس حکم نامے کو ریاست کے چیف سکریٹری ایم سائی کمار نے جاری کیا ہے۔ سبھی 35 وزراء کے نام سینئریٹی کے ساتھ اور ان کی وزارت کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔


  1. سی وجے جوزف – وزیرِ اعلیٰ

  2. این آنند – وزیر برائے دیہی ترقی اور آبی وسائل

  3. آدھو ارجن – وزیر برائے تعمیرات عامہ اور ترقی کھیل

  4. ڈاکٹر کے جی ارون راج – وزیر برائے صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود

  5. کے اے سینگوٹّیئن – وزیر برائے محصولات و آفات انتظام

  6. پی وینکٹ رمنن – وزیر برائے خوراک اور شہری رسد

  7. آر نرمل کمار – وزیر برائے بجلی، توانائی و قانون

  8. راج موہن – وزیر برائے اسکولی تعلیم، تمل ترقی، اطلاعات و تشہیر

  9. ٹی کے پربھو – وزیر برائے قدرتی وسائل

  10. ایس کیرتنا – وزیر برائے صنعت

  11. پی وشوناتھن – وزیر برائے اعلیٰ تعلیم

  12. ایس راجیش کمار – وزیر برائے سیاحت

  13. اے ایم شاہجہاں – وزیر برائے اقلیتی بہبود

  14. ونّی ارسو – وزیر برائے سماجی انصاف

  15. اے وجے تملن پارتھیبن – وزیر برائے ٹرانسپورٹ

  16. پی راج کمار – وزیر برائے رہائش اور شہری ترقی

  17. وی سمپت کمار – وزیر برائے پسماندہ طبقات کی بہبود

  18. ایم وجے بالاجی – وزیر برائے ہتھ کرگھا، ٹیکسٹائل اور کھادی

  19. کے وگنیش – وزیر برائے امتناع اور آبکاری

  20. کے تِنّاراسو – وزیر برائے غیر مقیم تمل باشندگان کی بہبود

  21. جے محمد فرواس – وزیر برائے محنت کشوں کی بہبود اور ہنرمندی کی ترقی

  22. وی گاندھی راج – وزیر برائے تعاون

  23. تھیرومرائی کے جگدیشوری – وزیر برائے سماجی بہبود اور خواتین کے حقوق

  24. وینوتھ – وزیر برائے زراعت و کسانوں کی بہبود

  25. سی وجے لکشمی – وزیر برائے ڈیری ترقی

  26. ٹی سرتھ کمار – وزیر برائے انتظام انسانی وسائل

  27. رمیش – وزیر برائے ہندو مذہبی و خیراتی اوقاف

  28. پی مدن راجا – وزیر برائے خرد، چھوٹی و متوسط صنعتیں

  29. این میری ولسن – (محکمہ درج نہیں کیا گیا)

  30. سری ناتھ – وزیر برائے ماہی پروری اور ماہی گیروں کی بہبود

  31. ایس کمالی – وزیر برائے مویشی پروری

  32. آر کمار – وزیر برائے مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل خدمات

  33. آر وی رنجیت کمار – وزیر برائے جنگلات

  34. ٹی لوکیش تمل سیلوان – وزیر برائے تجارتی ٹیکس اور رجسٹریشن

  35. راجیو – وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔