سیاست کے ساتھ تعلیم کا بھی مرکز ہے تمل ناڈو، ہندوستان کے ’ایجوکیشن ہب‘ چنئی کے لیے نئی حکومت کتنی اہم؟

تمل ناڈو وہ صوبہ ہے جس نے اسکولی سطح پر ہی مرد و خواتین کے درمیان مساوات حاصل کر لی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں تعلیمی مراکز ہیں جن سے نکلنے والے طلبا ملک و دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

آئی آئی ٹی مدراس / آئی اے این ایس
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی صرف سیاست کا ہی مرکز نہیں ہے بلکہ ہندوستان کا ’گیٹ وے آف ایجوکیشن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کا آئی آئی ٹی مدراس برسوں سے ملک میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ یہی نہیں ہندوستان کی سب سے قدیمی یونیورسٹیوں میں سے ایک مدراس یونیورسٹی بھی یہیں واقع ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اعلیٰ ادارے ہیں جو یہاں تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں۔

ماہرین کے مطابق تمل ناڈو کے انتخابی نتائج صرف اقتدار کا ہی فیصلہ نہیں کرتے ہیں بلکہ ان لاکھوں طلبا کے مستقبل کی سمت بھی طے کرتے ہیں جو یہاں کے بڑے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ تمل ناڈو ہندوستان کا وہ صوبہ ہے جس نے اسکولی سطح پر ہی مردو خواتین کے درمیان مساوات حاصل کرلی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں تعلیمی مراکز ہیں جن سے نکلنے والے طلبا ملک و دنیا میں بڑے عہدوں پر فائز ہوکر اپنی مہارت کا لوہا منوارہے ہیں۔


ریاست میں کوئمبٹور اپنی مختلف خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ اسے تمل ناڈو کا ’کوچنگ اور کیرئیر ہب‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں پرائیویٹ اور سرکاری انجینئرنگ کالج ہیں جو ملک بھر کے طلبا کو متوجہ کرتے ہیں۔ زراعت (ایگریکلچر) اور کپڑا (ٹیکساٹل) تعلیم کے معاملے میں یہ شہر پورے ملک میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔

اسی طرح مدورئی ثقافت کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ  اعلیٰ تعلیم کا بھی بڑا مرکز ہے۔ مدورئی کامراج یونیورسٹی یہاں کی ایک اہم یونیورسٹی ہے جس نے ریسرچ اور فنکاری کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ تروچراپلی (ترچی) منیجمنٹ کا سرمور بھی کہا جاتا ہے۔ ترچی اپنی معیاری تعلیم اور منیجمنٹ کورسیز کے لیے پہچان رکھتا ہے۔ یہاں کا این آئی ٹی ترچی انجینئرنگ کے شعبے میں ملک کے اہم اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آئی آئی ایم ترچی منیجمنٹ کی پڑھائی کے لیے اہم مرکز ہے۔


اس فہرست میں اناملائی بھی شامل ہے جو پورے ملک کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں کی انا ملائی یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی ریزیڈینشیل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جو میڈیکل، انجینئرنگ اور ایگریکلچر سمیت تقریباً ہر مضمون کی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ اس طرح تعلیم کے لحاظ سے بھی تمل ناڈو خاص اہمیت رکھتا ہے جہاں ہر سال ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا پہنچتے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔