تمل ناڈو: سری رنگم مندر کے مشرقی دروازے کے ٹاور کی دیوار گری، کوئی جانی نقصان نہیں

تمل ناڈو میں عالمی شہرت یافتہ سری رنگم سری رنگناتھ سوامی مندر کے مشرقی داخلی ستون کی دیوار کا ایک حصہ ہفتہ کی صبح منہدم ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images /ٹوئٹر</p></div>

Getty Images /ٹوئٹر

user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو میں عالمی شہرت یافتہ سری رنگم سری رنگناتھ سوامی مندر کے مشرقی داخلی ستون کی دیوار کا ایک حصہ ہفتہ کی صبح منہدم ہو گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق صبح تقریباً 2 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مشرقی جانب داخلی دروازے کے پہلے اور دوسرے درجے کے احاطے کی دیواروں میں دراڑیں آنے کے بعد مرمت کا کام جاری تھا۔ اس دوران پہلی درجے کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔

اس واقعہ سے آج صبح مندر میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں میں ہلچل مچ گئی۔ ویشنو دیوتاؤں کے لیے ہفتہ کا دن اچھا مانا جاتا ہے۔ جائے وقوعہ سے کنکریٹ کا ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سری رنگم 108 دیویادیشم ویشنو مندروں میں نمبر ایک مندر ہے اور یہ بھگوان وشنو کے لیے وقف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔