تمل ناڈو: وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا بی جے پی حامی گرفتار

پولیس نے بی جے پی حامی کشور سوامی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور وہاں سے اسے 28 جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں اسے پوزال سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایم کے اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
i

چنئی: تمل ناڈو میں پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا کمنٹیٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی کشور کے سوامی کو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دراوڑ منتر کژگم (ڈی ایم کے) رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی ایم کے کے آئی ٹی ونگ کوآرڈینیٹر روی چندرن نے شکایت درج کرائی تھی کہ بی جے پی کے حامی کشور سوامی نے ٹوئٹر پر وزیر اعلی اور پارٹی کے سابق رہنماؤں کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کشور سوامی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور وہاں سے اسے 28 جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، بعد ازاں اسے پوزال سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔