آرٹیکل 0 37 سیاسی معاملہ ہے،اسے مذہبی چشمے سے دیکھنا بے ایمانی : سیدمحمد اشرف
سید محمد اشرف کچھوچھوی نے آرٹیکل 370 معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے سیاسی معاملہ ہے

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی صدر اور عالمی صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے آرٹیکل 370 معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے سیاسی معاملہ ہے، اسے فرقہ وارانہ چشمے سے دیکھنا بے ایمانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عام ہندوستان کے مسلمانوں کا آئین کے اس پروویژن سے کوئی سروکار نہیں ہے، ہاں یہ کشمیر میں بسنے والے ہندوستانیوں کے لئے جذباتی مدعی ضرور بن گیا ہے۔اب لوگوں کو آرٹیکل 370 پربھرم نہیں پھیلانا چاہئے اور نہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اسے فرقہ وارانہ طور پر پیش کیا جانا چاہئے۔
سید محمد اشرف نے کہاکہ اس سے قبل بھی آرٹیکل 370 میں کئی بارد ترمیم کیا جاچکاہے اور اب تک جتنی بھی خبریں آرہی ہیں کہ دفعہ 370 کو مکمل طور پرختم کر دیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ اس کا ایک حصہ ابھی بھی نافذ ہے۔ سید محمد اشرف نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں امن قائم ہو، خوبصورت وادی جوبارود کی بو سے خراب ہو رہی ہے وہاں امن قائم ہو، لوگوں کے دلوں سے خوف نکلے اورترقی ہو۔حالانکہ اسے جس طرح راز بناکر کیا گیااسے لیکر لوگوں کے کے دلوں میں شبہات ہے،اگر اس پر غور کیا جاتا تو کشمیر میں بسنے والے ہندوستانیوں کے مابین اوربھی بہتر پیغام جاتا۔
کشمیر میں اس وقت جس طرح کا ماحول بنا ہوا ہے، جلد ہی وہاں صورتحال معمول کے مطابق ہوں اور لوگ فریب میں نہ آئیں۔ محبت کے پروانوں، صوفی سنتوں کی سرزمین کو دہشت گردی کے ناسور سے آزادی ملے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ملک کے لئے بہت اچھا ہوگا۔ انہوں نے کشمیر کے عوام سے بھی صبر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے فریب میں نہ آئیں کیونکہ ابھی تک لوگ صرف انہیں استعمال کرتے آئیں ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
