سوتنتر دیو سنگھ ہوں گے یو پی بی جے پی کے نئے صدر

مرزا پور کے ایک غیر سیاسی خاندان میں 13 فروری 1964 کو پیدا ہونے والے سنگھ نے بندیل کھنڈ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1986 میں آر ایس ایس کی رکنیت اختیار کر کے سنگھ کے لئے کام کرنا شروع کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ سوتنتر دیو سنگھ کو یو پی بی جے پی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ منگل کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کی جانب جاری ایک لیٹر کے مطابق سنگھ کا انتخاب وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی سکریٹری ارن سنگھ کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ سوتنتر دیو سنگھ ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کی جگہ لیں گے جنہیں مرکزی وزیر بنایا گیا ہے۔

مرزا پور کے ایک غیر سیاسی خاندان میں 13 فروری 1964 کو پیدا ہونے والے سنگھ نے بندیل کھنڈ یونیورسٹی سے بائیو لوجی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1986 میں آر ایس ایس کی رکنیت اختیار کر کے سنگھ کے لئے کام کرنا شروع کیا۔


سال 1988 میں سنگھ اے بی وی پی کے سکریٹری (تنظیم) کی ذمہ داری سنبھالی اور یہیں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔ اپنی محنت و جفا کشی کی بنیاد پر وہ کافی مقبول ہوئے اور 1991 میں بی جے پی کانپور کے ’یوا مورچہ‘‘ کے انچار بنائے گئے اور 1994 میں انہیں بندیل کھنڈ یوا مورچہ کا انچارج بنا دیا گیا۔

سنگھ 2004 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اسی سال وہ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری بھی بنائے گئے اس کے بعد وہ پارٹی کی ریاستی اکائی میں 2004 سے 2014 کے درمیان دو بار جنرل سکریٹری اور ایک بار نائب صدر بنائے گئے۔


سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سنگھ اترپردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سبھی ریلیوں کے انعقاد کی ذمہ داری بحسن خوبی نبھائی۔ سنگھ نے پہلا اسمبلی انتخاب 2012 میں لڑا۔ انہوں نے جالون کی کالپی اسمبلی حلقے سے قسمت آزمائی کی لیکن انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باجود بی جے پی نے انہیں ایم ایل سی بنا دیا اور 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جب بی جے پی اقتدار میں آئی تو انہیں وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔