سسپنس ختم: ہریانہ میں بی جے پی۔جے جے پی کی ہوگی حکومت، دشینت چوٹالہ ہونگے نائب وزیر اعلیٰ

ہریانہ میں حکومت بنانے کےسلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے درمیان معاہدے کو جمعہ کی رات حتمی شکل دے دی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہریانہ میں حکومت بنانے کےسلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے درمیان معاہدے کو جمعہ کی رات حتمی شکل دے دی گئی۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ سےجے جے پی کے صدر دُشینت چوٹالا نے دیر رات ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعدامت رشاہ نے ہریانہ میں بی جے پی اور جے جے پی اتحاد کی حکومت بنانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر دونوں کے علاوہ بی جے پی کے کارگزار صدرجے پی نڈا اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ہفتے کے روز بی جے پی کے اراکین اسمبلی پارٹی کے رہنما منتخب ہونے کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کا عمل تیز کیا جائے گا۔

امت شاہ نے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کئی آزاد اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا،’ہفتے کےروز بی جے پی کے اراکین اسمبلی پارٹی کے رہنما کے انتخاب ہوجانے کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل تیز کر دی جائے گی۔ ہریانہ کے عوام نے جو ووٹ دیا ہے اس کا احترام کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی حکومت ریاست میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے ترقی کے کام کو آگے بڑھائے گی‘۔


دُشینت چوٹالا نے کہا، ’ریاست میں مستحکم حکومت کے لیے دونوں پارٹیوں کا ایک ساتھ آنا ضروری تھا۔ ہم نے ریاست کے حق میں اتحاد کا فیصلہ کیا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی جے جے پی کی مدد سے دہلی میں 25 لاکھ جاٹ ووٹر کے توسط سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے سامنے سخت چیلنج کھڑا کر سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔