رام بن میں پولیس چوکی پر مشتبہ گرینیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں

جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مکتوب بر آمد ہوا ہے جس میں جموں وکشمیر غزنوی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے گول علاقے میں منگل کی صبح ایک پولیس چوکی کے باہر مشتبہ گرینیڈ دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گول کے انڈ پولیس چوکی پر کچھ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مکتوب بر آمد ہوا ہے جس میں جموں وکشمیر غزنوی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ دریں اثنا ایس ایس پی رام بن موہتہ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آیا یہ گرینیڈ حملہ تھا یا نہیں تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اورعلاقے میں سیکورٹی کو چوکنا کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔