کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی معاملہ کو لے کر سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ کرے گی سماعت

عرضی دہندگان کی وکیل میناکشی اروڑا نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کا تذکرہ کیا، انھوں نے کہا کہ فروری میں ہونے والے امتحان کے پیش نظر یہ معاملہ ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پیر کے روز سپریم کورٹ کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کی طالبات میں حجاب پر پابندی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے تین ججوں کی بنچ تشکیل دینے پر متفق ہو گیا ہے۔ عرضی دہندگان کی وکیل میناکشی اروڑا نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ فروری میں ہونے والے امتحان کے پیش نظر یہ معاملہ ضروری ہے۔

جسٹس وی سبرامنیم اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے بھی وکیل سے رجسٹرار کے سامنے معاملے کا تذکرہ کرنے کو کہا۔ وکیل نے کہا کہ معاملے کو عبوری حکم کے لیے لیا جا سکتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ یہ تین ججوں کا معاملہ ہے، ہم اسے کریں گے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی بنچ میں شامل ججوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کی مسلم طالبات کے ذریعہ پہنے جانے والے حجاب پر پابندی کے جواز کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر الگ الگ فیصلہ سنایا تھا۔ یہ فیصلہ جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی دو رکنی بنچ نے دیا تھا۔ جسٹس گپتا نے کرناٹک حکومت کے سرکلر کو برقرار رکھا تھا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔ جبکہ جسٹس دھولیا نے پری یونیورسٹی کالجوں کی کلاسز کے اندر حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کو خارج کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */