فوجداری مقدمہ چھپانے کا معاملہ: فڑنویس کی نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری مقدمہ کو چھپانے کے معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی نظر ثانی کی درخواست پر تمام فریقوں کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری مقدمہ کو چھپانے کے معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ منگل کو محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس ارون کمار مشرا، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے تمام فریقوں کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

عدالت نے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو فڑنویس کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذیلی عدالت فڑنویس کے خلاف دائر مقدمہ کو نئے سرے سے دیکھے۔ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو منسوخ کرتے ہوئے یہ حکم دیا تھا۔


ہائی کورٹ نے ستیش اوئیكے کی وہ درخواست مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے فڑنویس کی جانب سے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری مقدمات کی معلومات چھپانے کے لئے ان کا انتخاب منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ اس کے بعد اوئیكے نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ درخواست گزار کا الزام تھا کہ فڑنویس نے 2014 اسمبلی انتخابات میں اپنے اوپر زیر التوا دو فوجداری مقدموں کی تفصیلات چھپا لی تھی۔

قابل غور طلب ہے کہ فڑنویس پر 2014 کے انتخابی حلف نامہ میں دو فوجداری مقدموں کی معلومات چھپانے کا الزام ہے۔ یہ دو مقدمہ ناگپور کے ہیں جن میں ایک ہتک عزت کا اور دوسرا ٹھگی کا ہے۔ عرضی میں فڑنویس کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


کیس کی سماعت کے دوران فڑنویس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ و سیاسی شخصیات کے خلاف 100 مقدمہ رہتے ہیں۔ کسی کے انتخابی حلف نامہ میں وہ تفصیلات نہ دینے پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔

وہیں درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہوں نے انتخابی حلف نامہ میں معلومات چھپائی ہے لہذا کارروائی ہونی چاہیے۔ عدالت نے پوچھا تھا کہ معلومات جان بوجھ کر چھپائی گئی یا پھر غلطی کی گئی، اس معاملہ کو کیوں نہ ٹرائل کے لئے بھیجا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */