پورنوگرافی معاملے میں راج کندرا کو سپریم کورٹ نے دی پیشگی ضمانت، اداکارہ پونم پانڈے اور شرلن چوپڑا کو بھی ملی راحت

گزشتہ ماہ ہی مہاراشٹر سائبر پولیس نے پورنوگرافی معاملے میں راج کندرا، شرلن چوپڑا اور پونم پانڈے کے خلاف فرد جرم داخل کی تھی، فرد جرم میں راج کندرا پر فحش فلموں کی شوٹنگ کرنے کا الزام ہے۔

راج کندرا / آئی اے این ایس
راج کندرا / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو پورنوگرافی معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے راج کندرا کے ساتھ ہی ماڈل شرلن چوپڑا، پونم پانڈے اور امیش کامت کو بھی فحش مواد بنانے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دکھانے کے معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سبھی ملزمین کو جانچ میں تعاون کرنا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر جانچ میں شامل ہونا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ہی مہاراشٹر سائبر پولیس نے پورنوگرافی معاملے میں راج کندرا، شرلن چوپڑا اور پونم پانڈے کے خلاف فرد جرم داخل کی تھی۔ فرد جرم میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راج کندرا نے ممبئی کے آس پاس واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں فحش فلموں کی شوٹنگ کی اور اس کے بعد انھیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو فروخت کیا۔ راج کندرا نے کروڑوں روپے میں یہ معاہدہ کیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ راج کندرا نے پونم اور شرلن کے ساتھ ان فلموں کو شوٹ کیا تھا۔


راج کندرا کے خلاف فرد جرم داخل ہونے کے بعد ان کے وکیل کی طرف سے بیان بھی سامنے آیا تھا۔ اس بیان میں وکیل نے کہا تھا کہ اس بارے میں انھیں میڈیا سے ہی جانکاری ملی ہے اور وہ قانون کے حساب سے عدالت میں پیش ہو کر فرد جرم کی کاپی لیں گے۔ اتنا ہی نہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ جو الزامات میڈیا رپورٹس اور ایف آئی آر میں بتائے جا رہے ہیں، اس سے ان کے کلائنٹ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ سال جولائی میں موبائل ایپلی کیشن پر فحش فلمیں بنانے اور اَپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے قریب دو ماہ بعد انھیں ضمانت ملی تھی۔ اس دوران شلپا شیٹی کو بھی کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انھیں طرح طرح کے سوالات کے جواب دینے پڑے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔