’ایسی ہوگی ہماری دلّی‘ دہلی کانگریس کا انتخابی منشور

نتخابی منشور میں کانگریس نے بزرگ شہریوں کو 5 ہزار روپے فی ماہ پینشن اور اس کے علاوہ گریجویٹ بے روزگاروں کو 7 ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو 7 ہزار 5 سو روپیے فی ماہ بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے معمر افراد کو دی جانے والی پینشن میں اضافہ، تعلیم یافتہ کو بے روزگاری بھتہ اور پانی بچاؤ، پیسہ کماؤ اور بجلی بچاؤ، پیسہ کماؤ جیسے دلکش وعدوں کے ساتھ گزشتہ روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور ’ایسی ہوگی میری دلی‘ جاری کیا۔ دہلی کانگریس ریاست کے صدر سبھاش چوپڑہ اور پارٹی کے سینیئر رہنما آنند شرما اور اجے ماکن نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شدید تنقید کی۔

انتخابی منشور میں کانگریس نے سینیئر شہریوں کو پانچ ہزار روپیے فی ماہ پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے لیے گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے اور پوسٹ گریجویٹ بے روزگاروں کو سات ہزار روپیے فی ماہ بھتہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو 100 دن کا فروغ ہنر پروگرام بھی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسکل ٹریننگ کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


پارٹی نے کہا کہ دہلی کے شہریوں کے ہر خاندان کو 20000 لیٹر مفت پانی دیا جائے گا اور بچت کرنے پر 30 پیسے فی لیٹر کا کیش بیک ملے گا۔ اسی طرح بجلی کی بچت کرنے کا بھی صارفین کو تین روپیے فی یونٹ کا کیش بیک ملے گا۔

کانگریس نے تین پہیہ اور ای۔رکشہ ڈرائیوروں کے تمام باقی قرض معاف کرنے اور تمام شہریوں کو مفت صحت خدمات اور مفت دوائیں مہیا کروانے کا وعدہ کیا ہے۔


نوجوانوں کے لئے کانگریس کی قرارداد

  1. يوا سوابھیمان منصوبہ کے تحت گریجویٹ نوجوانوں کو 5000 اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کو 7500 فی مہینہ بے روزگاری بھتہ
  2. نوجوانوں کے لئے ’یاری اسٹارپ‘ کے ذریعے نوجوان کاروباریوں کو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو سبسڈی
  3. اسٹارٹپ میں ہر سال 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری
  4. روزگار کے بڑھاوے کے لئے غیر آلودگی صنعتوں کو واپس لانے کے لئے 6 روپے یونٹ پر بجلی

عام شہریوں کے لئے کانگریس کی قرارداد

  1. پهلے 6 ماہ میں لوک پال کو مضبوطی کے ساتھ لایا جائے گا
  2. 20 ہزار لیٹر پانی مفت، پانی کی بچت پر کیش بیک
  3. بجلی کی بچت پر کیش بیک
  4. ہرعمارت کو بجلی کا کنکشن
  5. کانگریس 2000 جگہوں پر مفت وائی فائی کو یقینی بنائے گی
  6. دلّی کے تمام کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی

خواتین کے لئے کانگریس کی قرارداد

  1. لاڈلی منصوبہ دوبارہ مکمل طور پر لاگو ہوگا
  2. سركاری اسکولوں اور کالجوں میں طالبات کی تعلیم نرسری سے پی ایچ ڈی تک مفت
  3. سال میں ایک بار تمام خواتین کے لئے مفت صحت چیک اپ
  4. دلّی میں 100 اندرا کینٹین شروع ہوں گی، جہاں صرف خواتین عملہ ہی کام کرے گا

تعلیم کے لئے کانگریس کی قرارداد

  1. آئیں اور کھیلے اسکیم، ایک روپے کی معمولی فیس پر پڑوس کے بچوں کے لئے اسکول کے کھیل میدان دستیاب
  2. جھگیوں اور غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے تمام طالب علموں کی تعلیم پر سبسڈی
  3. امتحانات کے لئے EWS خاندانوں سے متعلق طالب علموں کے لئے مفت کوچنگ
  4. سبھی طالب علموں کو اعلی تعلیم کے لئے سود سے پاک لون
  5. "ہومی بھابھا ریسرچ فنڈ" کا قیام، پانچ سال میں 1000 روپے کروڑ مختص کیے جائیں گے

تاجروں کے لئے کانگریس کی قرارداد

  1. دكانوں پر کوئی غیر قانونی سیل نہیں
  2. جی ایس ٹی کو آسان بنانا
  3. تجارتی ادارے، دکانوں، دفاتر کو 200 یونٹ مفت بجلی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔