دہلی میں طوفان نے اکھاڑ دیے کئی درخت، تیز آندھی سے نوئیڈا میں افرا تفری

دہلی-این سی آر میں آندھی و طوفان کے باعث چند ہی منٹوں میں موسم کا مزاج مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔ آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کے بادل کئی کلومیٹر دور تک اڑتے دکھائی دیے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i

دہلی-این سی آر میں منگل کی دوپہر اچانک آنے والی شدید آندھی اور طوفان نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث دہلی میں کئی مقامات پر سڑک کنارے کھڑے درخت اکھڑ گئے، جبکہ نوئیڈا میں ٹین کی کئی چھتیں اڑ گئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے موسم نے ایسا خوفناک رخ اختیار کیا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار تھم گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں اِدھر اُدھر بھاگتے نظر آئے۔ نوئیڈا میں آنے والے اس شدید طوفان نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

دہلی-این سی آر تیز رفتار آندھی اور طوفان کے باعث چند ہی منٹوں میں موسم کا مزاج مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔ آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کے بادل کئی کلومیٹر دور تک اڑتے دکھائی دیے۔ نوئیڈا کے شہری علاقوں سے لے کر گریٹر نوئیڈا ویسٹ، جیور، دنکور، بلاس پور اور آس پاس کے دیہی علاقوں تک آندھی کے وسیع اثرات دیکھنے میں آئے۔ تیز ہواؤں کے باعث نوئیڈا کے سیکٹر-18، سیکٹر-16 سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑک کنارے لگے متعدد درخت ٹوٹ کر گر گئے، جبکہ بعض مقامات پر ٹین کی چھتیں اور عارضی ڈھانچے بھی ہوا میں اڑ گئے۔ اچانک آنے والے طوفان سے لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور کئی جگہوں پر آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔


آندھی کے ساتھ اڑنے والی گرد نے سڑکوں پر حد نگاہ کو کافی حد تک کم کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں آسمان گرد کی تہہ سے ڈھک گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بیشتر گاڑی ڈرائیو کرنے والے سڑک کے کنارے رک کر موسم کے معمول پر آنے کا انتظار کرتے نظر آئے۔ دیہی اور کھلے علاقوں میں گرد و غبار کا اثر زیادہ نمایاں رہا، جہاں دور دور تک گرد کے بادل دکھائی دیتے رہے۔

آندھی اور طوفان کے دوران کئی علاقوں سے درختوں کی شاخیں ٹوٹنے اور املاک کو نقصان پہنچنے کے بعد متعلقہ محکمہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر کہیں راستے بند ہوئے ہیں یا نقصان کی اطلاع ملی ہے، وہاں امدادی کارروائیوں اور معمولات کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔


اس درمیان انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید آندھی کے دوران درختوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ موسم میں آنے والی اس اچانک تبدیلی سے لوگوں کو شدید گرمی سے ضرور راحت ملی ہے، لیکن انتظامیہ نے خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر دہلی کے چھترپور، انڈیا گیٹ، راج پتھ سمیت کئی علاقوں میں تیز گرد آلود آندھی چلی۔ آندھی کے باعث متعدد مقامات پر ہورڈنگز اور سائن بورڈ اکھڑ گئے، جبکہ درختوں اور پودوں کی شاخیں ٹوٹ کر سڑکوں پر گر گئیں۔ فلائی اوورز اور مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار سست پڑ گئی۔ موٹر سائیکل سواروں کو تیز ہواؤں اور اڑتی ہوئی گرد کے باعث کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ہے، جس سے ہوا میں اڑنے والی دھول کافی حد تک نیچے بیٹھ گئی۔