گوری لنکیش قتل معاملہ: کیا کتے کی مو ت کے لئے بھی وزیراعظم ذمہ دار ہیں؟

پرمود متالک نے بیان دیا ہے کہ کرناٹک اور مہاراشٹرمیں دو دو قتل ہوئے، کسی نے وہاں کی اس وقت کی کانگریس حکومت سے سوال نہیں پوچھے، لیکن گوری لنکیش کے قتل میں لوگ پوچھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شری رام سینا کے صدر پرمود متالک نے کرناٹک اور مہاراشٹر میں سماجی کارکنان اور صحافیوں کے قتل پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ گوری لنکیش اور ایم ایم کلبرگی کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس پر سوال کھڑے کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ۔

متالک نے کہا کہ ’’ کانگریس کی حکومتوں میں کرناٹک اور مہا راشٹر میں دو دو قتل ہوئے۔ ان قتل کو لے کر کسی نے کانگریس پر سوال نہیں کھڑے کئے۔ لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ گوری لنکیش قتل معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کیوں خاموش ہیں اور کوئی بیان کیوں نہیں دے رہے ہیں ؟ اگر کرناٹک میں کسی کتے کی موت ہو جاتی ہے تو کیا اس کے لئے بھی وزیر اعظم ذمہ دار ہیں ‘‘۔

واضح رہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم بھی ایک مرتبہ ایسی ہی تشبیہ استعمال کر چکے ہیں ۔ انہوں نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر معافی مانگنے کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ مر جائے تو افسوس تو ہوتا ہی ہے۔ بی جے پی اپنے مخالفین کی بات کرتے ہوئے اس طرح کی نچلے درجہ کی تشبیہات استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔

5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کی ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، 30 اگست 2015 کو کرناٹک کے دھاروا میں موٹر سائیکل سواروں نے پروفیسر ایم ایم کلبرگی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور 20 اگست 2013 کو آزاد خیال نریندر دابھولکر کو پونے میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ واضح رہے ان معاملوں کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کے ایک افسر نے کہا تھا کہ قتل کی تینوں وارداتوں میں ایک ہی ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */