ایس پی کی نئی لسٹ میں اکھلیش یادو، اعظم خاں کا نام، اسٹار کمپینر سے ملائم سنگھ ندارد

امیدواروں کی لسٹ جاری کرنے کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے اسٹار کمپینرز کی لسٹ بھی جاری کی ہے، اس میں اکھلیش یادو سمیت 40 کمپینرز کے نام شامل ہیں، لیکن ملائم سنگھ یادو کا نام نہیں شامل نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے لئے سماجوادی پارٹی نے ایک اور فہرست جاری کی ہے، اس لسٹ میں صرف دو امیدواروں کے نام ہیں، فہرست میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعظم خاں کا نام ہے، اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے جبکہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق کابینہ وزیر اعظم خاں رامپور لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے اسٹارکیمپینرز کی فہرست بھی جاری کی ہے، اس لسٹ میں پارٹی صدر اکھلیش یادو سمیت 40 کیمپینرز کے نام شامل ہیں، غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس لسٹ میں سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا نام نہیں ہے۔

لسٹ میں اکھلیش یادو کے علاوہ رام گوپال یادو، اعظم خاں، جیا بچن، ڈمپل یادو اور راجندر چودھری، رام گووند چودھری، احمد حسن، جاوید علی خاں، وشمبھر پرساد نشاد، سریندر ناگر، تیج پرتاپ یادو، نریش اتم پٹیل، مولانا یاسین علی عثمانی، منوج پارس، محبوب علی اور شاہد منظور کو بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے اسٹار کیمپینر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹار کیمپینر کی فہرست میں کمال اختر، ديارام پرجاپتی، سرفراز خان، سنجے گرگ، کنور حسن، کرن پال کشیپ، پرویز علی، سنجے لاٹھر، جتیندر یادو، راکیش یادو، آشو ملک، راج پال کشیپ، عمر علی خاں، رمیش پرجاپتی، جے ویر سنگھ، غلام محمد، اشوک چودھری، جگپال داس گوجر، ردرسین، سبودھ ناگر، ڈاکٹر سدھیر پوار، سرویش كٹھاريہ اور عاقل مرتضی کا نام شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔