سونیا گاندھی نے غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کے مسئلے پر مودی کو خط لکھا

سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے پچھلے دنوں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گاؤں کے لئے روانہ ہوگئی ہے، اب انہیں معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے ان کو ریلیف دینا ضروری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر منظم شعبے کے کارکنان ذریعہ معاش کے بحران کا شکار ہیں، لہذا ان کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں، اس کی اشد ضرورت ہے۔

سونیا گاندھی نے غیر منظم سیکٹر کے کارکنوں کے مسئلے پر مودی کو خط لکھا

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ، سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا جیسی مہلک وباء کے پیش نظر، لیبر ویلفیئر بورڈ مزدور سود کے نظام کے تحت انہیں مالی مدد فراہم کرے۔ سونیا گاندھی نے پیر کو پی ایم مودی کو یہ خط لکھا تھا، جسے پارٹی نے منگل کو یہاں جاری کیا۔

اس خط میں سونیا گاندھی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے منفی حالات کی دیکھ بھال کرنے والے غیر منظم شعبے کے بے روزگار کارکنوں کو اجرت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔


کانگریس کی صدر نے اس حقیقت پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے 1996 میں بنائے گئے ایکٹ کے تحت تشکیل دیئے گئے لیبر ویلفیئر بورڈ نے مارچ 2019 تک 49688 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کیے، لیکن لیبر ویلفیئر ورکس پر صرف 19380 کروڑ روپئے صرف خرچ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے پچھلے دنوں میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں اور گاؤں کے لئے روانہ ہوگئی ہے اور انہیں معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے پیش نظر ان کو ریلیف دینا ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔