سونیا اور راہل گاندھی نے گلیشیئر ٹوٹنے سے ہوئی تباہی پر کیا رنج و غم کا اظہار

سونیا گاندھی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب آئے سیلاب اور تباہی کی خبر افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ میں خدا سے سبھی کے محفوظ ہونے کی تمنا کرتی ہوں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے آئے سیلاب کے سبب ہوئی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے تئیں گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب آئے سیلاب اور تباہی کی خبر افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ میں خدا سے سبھی کے محفوظ ہونے کی تمنا کرتی ہوں اور کانگریس کارکنان نیز انتظامیہ سے لوگوں کو راحت اور مدد دینے کی درخواست کرتی ہوں۔ کانگریس پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں اتراکھنڈ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔


وہیں کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ’’چمولی میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب کی تباہی کافی اندوہناک ہے۔ میری تعزیت اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ریاستی حکومت سبھی متاثرین کو فوری مدد دے۔ کانگریس کے ساتھی بھی راحت کے کام میں ہاتھ بٹائیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔