سونالی، کینسر سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹیں

سونالی نے جب ایئرپورٹ پر میڈیا کیمروں کو دیکھا تو وہ جذباتی ہوگئیں۔ وہ مسلسل اپنے ہاتھ جوڑ کر سبھی کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکارہ سونالی بیندرے کینسر جیسی بیماری سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ سونالی بیندرے چھ مہینے سے نیو یورک میں کینسر کا علاج کرا رہی تھیں۔ وہ اب پوری طرح سے صحت مند ہیں اور ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ ان کے شوہر اور فلم ساز گولڈی بہل نے بتایا کہ اب صرف روٹین چیک اپ اور اسکین ہوتے رہیں گے۔

سونالی نے جب ایئرپورٹ پر میڈیا کیمروں کو دیکھا تو وہ جذباتی ہوگئیں۔ وہ مسلسل اپنے ہاتھ جوڑ کر سبھی کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’آپ سب کا بہت بہت شکریہ، مجھے شائقین نے اتنا پیار دیا ہے کہ میں شکریہ سے اسے پورا نہیں کرسکتی۔‘‘

گولڈی بہل نے کہا، ’’سبھی کا بہت بہت شکریہ۔ تقریباً چھ مہینے ہوچکےہیں، میں سب کوبتانا چاہتا ہوں کہ اب سونالی ٹھیک ہیں، وہ اچھی طرح بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ میں ان کے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کے پیار، دعاؤں سے وہ صحت مند ہوگئی ہیں۔ اس وقت تک کے لئے سونالی کا تقریباً سارا علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اب بس ہمیں ریگولر اسکین اور چیک اپ کراتے رہنا ہوگا، کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے، جو کبھی بھی دوبارہ واپس آسکتی ہے۔

اس وقت سونالی پوری طرح صحت مند ہیں، ہمیں علاج کے لئے واپس بھی جانا پڑے گا، کیونکہ اس بیماری میں عام طور پر بیچ بیچ میں روٹین چیک اپ کرواتے رہنا ہوگا۔ سونالی بہت ہی مضبوط خاتون ہیں، ہم سب اور آپ بھی ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Dec 2018, 4:09 PM