سونارام دوبارہ کانگریس میں شامل

شامل ہونے والے رہنماؤں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے کئے گئے عوامی فلاحی کاموں سے ریاست کے عوام کو فائدہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے سابق ایم پی کرنل سونارام چودھری نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر پھرے سے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سورنیم چترویدی نے کہا کہ مسٹر چودھری کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے راجستھان انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے وار روم جے پور میں پارٹی اسکارف پہنا کر پارٹی کی رکنیت دلائی۔


مسٹر چترویدی نے کہا کہ ان کے علاوہ بی جے پی سے اسمبلی الیکشن لڑچکے کھینوسر اسمبلی حلقہ کے لیڈر بھاگیرتھ سنگھ مہاریہ، باڑی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی لیڈر پرشانت سنگھ پرمار اور ناواں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے بھائی دارا سنگھ چودھری نے کانگریس پارٹی میں رکنیت لی۔

مسٹر رندھاوا نے کانگریس میں آنے پر ان سب کا خیر مقدم کیا۔ شامل ہونے والے لیڈروں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے کئے گئے عوامی فلاحی کاموں سے ریاست کے عوام کو فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ متاثر ہوکر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔