دہلی میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 1054 ہوگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 145 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 6،38،173 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والےمریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1،050 سے زیادہ ہوگئے۔

دہلی میں منگل کو فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1،054 ہوگئی۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 145 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 6،38،173 ہوگئی ہے جب کہ 130 مزید مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6،26،216 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں آج مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں جزوی کمی کے ساتھ 98.12 فیصد ہوگئی۔

اس عرصے کے دوران دو مزید مریضوں کی موت سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10،903 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 58،327 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 1.20 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔