آسام میزورم سرحد پر پرتشدد جھڑپیں، چھہ پولیس اہلکار ہلاک

آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ کچھار ضلع میں میزورم کی سرحد پر میزورم کی جانب سے ہوئی گولا باری میں آسام کے چھہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اچانک آسام اور میزورم کے بیچ سرحد کو لےک تنازعہ نے اس وقت خوفناک شکل اختیار کر لی جب پر شدد جھڑپوں میں چھہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ان جھڑپوں میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 50 دیگر لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کی پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس معاملہ میں دنوں نے مرکز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے خبر یہ بھی ہے کہ سرحد کو لے کر دونوں صوبوں کے وزراعلی کے بیچ کہا سنی بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں صوبوں کے وزراء اعلی سے گفتگو کی ہے اور ان سے سرحد پر امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔دونوں ریاستوں کے بیچ یہ تنازعہ بہت لمبے وقت سے ہے۔آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد شیئر کرتے ہیں ۔


اس سارے معاملہ پر آسام کے وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا ہے’’مجھے یہ اطلاع کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ آسام میزورم کی آئینی سرحد پر حفاظت کرتے ہوئے آسام پولیس کے چھہ بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں ۔‘‘ دوسری جانب آسام کے وزیر اعلی نے میزورم پولیس کا وہ ویڈیو بھی ٹویٹ کیا ہے جس میں گولہ باری کے بعد وہ جشن منا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔