سماجوادی پارٹی لیڈر کے قتل معاملہ میں سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر سمیت 6 افراد گرفتار

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے کہا کہ 26 دسمبر کو ایس پی لیڈر و نگرپنچایت چیئرمین کہکشاں کے شوہر فیروز عرف پپو پر نامعلوم افراد نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

رضوان ظہیر، تصویر آئی اے این ایس
رضوان ظہیر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں پولیس نے ٹکٹ کے معاملے میں پارٹی کے ہی ایک لیڈر کے قتل کے الزام میں سابق سماج وادی پارٹی (ایس پی) ایم پی رضوان ظہیر، ان کی بیٹی، داماد اور دیگر تین کو آج گرفتار کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے کہا کہ یہ واقعہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے میں پیش آیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ 26 دسمبر کو ایس پی لیڈر و نگرپنچایت چیئرمین کہکشاں کے شوہر فیروز عرف پپو پر نامعلوم افراد نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔


مقتول کے بھائی افروز کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ ایس پی نے کہا کہ تفتیش کی بنیاد پر سابق ایم پی رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبہ رضوان، داماد رمیز معراجل، محفوظ، شکیل اور دیگر ایک کو صبح 11بجے گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */