یو پی: ایٹہ کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

اترپردیش میں ایٹہ کے مرہچی علاقہ میں سنیچر کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے طاقتور دھماکہ میں ایک خاتون او ر پانچ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ایٹہ: اترپردیش میں ایٹہ کے مرہچی علاقہ میں سنیچر کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے طاقتور دھماکہ میں ایک خاتون او ر پانچ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار سنگھ نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرہچی قصبہ کے تکیا محلہ میں لالا رام کی بیوی پچاس سالہ منی دیوی کے نام سے پٹاخہ بنانے کا لائسنس تھا جو اس سال مارچ میں ختم ہوگیا تھا۔ اس نے اپنے مکان میں پٹاخہ کا ذخیرہ کرکے رکھا ہوا تھا۔ تقریباََ ساڑھے گیارہ بجے اچانک مکان میں دھماکہ ہوگیا اور تین منزلہ مکان بیٹھ گیا۔ واقعہ کے وقت وہاں کئی لوگ موجود تھے۔


انہوں نے اس حادثہ میں پچاس سالہ منی دیوی کے علاوہ چندر پال کی 16 سالہ بیٹی شیتل، چھوٹے لال کی آٹھ سالہ بیٹی انجلی، انیش کی سات سالہ بیٹی خوش، چھوٹے لال کی 12سال کی بیٹی رادھا اور گیارہ سال کی انجلی کی ملبہ میں دب جانے سے موت ہوگئی جبکہ پوجا، مادھوری، رجنی، مینا دیوی، رضوان، نوتن اور بھگوتی زخمی ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولس اور انتظامیہ کی ٹیم نے تقریباََ تین گھنٹہ کی مشقت کے بعد ان آٹھ زخمیوں کو ملبہ میں سے نکالا جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ بری طرح سے زخمی پانچ زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے جبکہ تین کا علاج ایٹہ ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Sep 2019, 6:10 AM