گلوکار انکت بالیان کو جم سے نکلتے ہی بیس گولیاں ماری گئیں، قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دھرنا
اتر پردیش کے شاملی میں ہریانوی گلوکار انکت بالیان کے قتل کے بعد ریاست میں دہشت کا ماحول ہے۔ بدمعاشوں نے انکت کو تقریباً بیس گولیاں ماریں۔ مبینہ طور پر انکت کے سر میں گولی لگی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے انکت کو تقریباً بیس گولیاں ماری گئیں اور مبینہ طور انکت بالیان کے سر میں گولی لگی تھی۔ہریانوی میوزک انڈسٹری سے ایک انتہائی افسوسناک اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اپنے سپر ہٹ گانے ’’بھری کورٹ میں گولی ماریں گے میری جان‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اور اداکار انکت بالیان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق شام سات بجے کے قریب بدھ کے روز یعنی کل ، انکت بالیان شاملی کے ایک جم سے ورزش کے بعد نکلے ہی تھے کہ چار بدمعاشوں نے، جو پہلے سے انتظار میں تھے، ان پر گولی چلا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان پیدل اور پستول اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے تقریباً 20 راؤنڈ فائر کیے، جس سے انکت مارا گیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ سر میں گولی لگنے سے انکت کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انکت اصل میں شاملی ضلع کے بنٹی کھیڑا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ پچھلے کچھ سالوں سے وہ ہریانہ کے روہتک اور سونی پت میں رہ کر گلوکاری اور اداکاری میں مصروف تھا۔ دریں اثنا، انکت پچھلے ایک سال سے جم میں باقاعدگی سے جاتاتھا۔ بدھ کی شام، انکت بالیان شاملی کوتوالی علاقے میں جم سے نکلے ہی تھے کہ مجرموں نے اچانک اس پر گولی چلا دی۔
انکت کی موت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی ہے۔ قتل کے پیچھے محرک فی الحال پرانی دشمنی یا گینگ وار سمجھا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انکت روزانہ جم آتا تھا۔ بدھ کی شام ٹریننگ سے باہر آنے کے بعد جب وہ 20-25 میٹر کی دوری پر اپنی کار میں سوار ہونے ہی والا تھا کہ چار بدمعاشوں نے اس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
دریں اثنا، اس واقعہ کے بعد ناراض کنبہ والوں نے انکت بالیان کی لاش کو وہاں رکھ کر ڈھائی گھنٹے تک شاملی چوراہے کو بند کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انکت بالیان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا وہ سڑک پر دھرنا دیتے رہیں گے اور بلاک کریں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
