چاندی ہوئی 6 ہزار روپے سستی، سونے کی قیمت میں بھی آئی 3 ہزار روپے کی کمی
29 جنوری کو فیوچر کاروبار میں چاندی 420048 روپے فی کلوگرام کی تاریخی سطح پر پہنچی تھی اور بدھ کو 3.50 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد یہ اب 256515 روپے فی کلوگرام تک سستی ہو گئی ہے۔

بدھ (18 نومبر) کو ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر فیوچر کاروبار کھلتے ہی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ ایک طرف جہاں چاندی کی قیمت ایک جھٹکے میں 5500 روپے سے زیادہ کم ہو گئی، وہیں دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ آئی۔ 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی 10 گرام سے زیادہ کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن منگل کو اچھال کے ساتھ 169702 روپے پر بند ہونے والی 4 دسمبر کی ایکسپائری والی چاندی کی قیمت آج کھلتے ہی پھسل کر 163533 روپے فی کلو پر آ گئی۔ اس حساب سے ایک جھٹکے میں چاندی 6000 روپے سے زیادہ سستی ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں اس بڑی گراوٹ کے بعد اب یہ قیمتی دھات اپنے لائف ٹائم ہائی لیول سے مزید سستی ہو گئی ہے۔ 29 جنوری کو فیوچر کاروبار میں چاندی 420048 روپے فی کلوگرام کی تاریخی سطح پر پہنچی تھی اور بدھ کو 3.50 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد یہ اب 256515 روپے فی کلوگرام تک سستی ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں اکتوبر سے جو کمی آنی شروع ہوئی تھی، وہ سلسلہ نومبر میں بھی برقرار ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 30 اکتوبر کو ایک کلوگرام چاندی کی قیمت 179132 روپے تھی اور یکم نومبر سے 18 نومبر تک یہ پھسل کر 163533 روپے پر آ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ چاندی 15599 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔
چاندی کے علاوہ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن ایم سی ایکس پر 4 دسمبر کی ایکسپائری والا سونا 134223 روپے فی 10 گرام کے لیول پر بند ہوا تھا، لیکن بدھ کو ایم سی ایکس پر ٹریڈ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ گرتے ہوئے 131065 روپے پر آ گیا۔ اس کا مطلب ہوا کہ 10 گرام 24 کیرٹ سونا 3 ہزار روپے سے زیادہ سستا ہو گیا۔ رواں ماہ سونے کی قیمت میں چاندی کی قیمت کی طرح مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری کاروباری دن 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی فیوچر قیمت 138485 روپے تھی، جو آج تقریباً 2.50 فیصد کی گراوٹ کے بعد 131065 روپے پر آ گئی۔ اس حساب سے رواں ماہ سونے کی قیمت میں 7420 روپے فی 10 گرام کی کمی آ چکی ہے۔
